کراچی(نیوزڈیسک) ایران میں سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائزہ ہاشمی انسانی حقوق کی کارکن ہیں، پبلک پراسیکیوٹر نے ان پر ’نظام کے خلاف پروپیگنڈا‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔فائزہ کی وکیل ندا شمس نے بتایا کہ ان کی موکل کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔