مرحوم ماجد جہانگیر کے بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ ان کے والد اداکار ماجد جہانگیر کی میت 5 بجے بذریعہ جہاز کراچی پہنچائی جائے گی۔
اداکار ماجد جہانگیر مرحوم کے بیٹے فہد جہانگیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم ماجد جہانگیر کو کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکار ماجد جہانگیر مرحوم کی میت 5 بجے بذریعہ جہاز لاہور سے کراچی پہنچائی جائے گی، تاہم ان کی تدفین کا اعلان 8 بجے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔
اداکار ماجد جہانگیر گزشتہ شب طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔