• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین بینڈ سے ملنے کی خواہشمند کراچی کی 2 لڑکیاں لاہور میں لواحقین کے حوالے

کراچی کے علاقے کورنگی میں گھروں سے لاپتہ ہونے والی 2 سہیلیوں کو لاہور میں ریلوے پولیس نے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

کورنگی نمبر 2 کی رہائشی 15 سالہ کنزہ دختر محمد جنید اور اس کی سہیلی 17 سالہ نائلہ دختر محمد نوید کورنگی ٹی ایریا میں واقع گورنمنٹ ملت اسکول میں ایک ہی کلاس کی طالبہ ہیں۔

کنزہ کے والد محمد جنید نے 7 جنوری کو کورنگی کے زمان ٹاؤن تھانے میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

دونوں دوست گھر سے اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں اور شام تک واپس نہیں آئیں تو والد نے پولیس سے رجوع کیا۔

بعد ازاں کورنگی پولیس نے زمان ٹاؤن تھانے میں اغواء کا مقدمہ بھی درج کر لیا تھا۔

اگلے روز پولیس کو دونوں لڑکیوں کے ٹرین کے ذریعے لاہور چلے جانے کی رپورٹ موصول ہوئی۔

پولیس کے مطابق دونوں سہیلیاں کورین میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی مداح ہیں اور ان سے ملنے کے لیے کراچی سے لاہور پہنچیں۔

لاہور کی ریلوے پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں تیزگام میں سفر کر رہی تھیں، مشکوک ہونے پر لاہور اسٹیشن پر واقع انہیں ریلوے کی ہیلپ ڈیسک لایا گیا۔

اطلاع ملنے پر کورنگی پولیس نے لڑکیوں کے لواحقین کو لاہور بھیجا، ریلوے پولیس نے لاہور میں دونوں بچیوں میں سے ایک کو اس کے خالو جبکہ دوسری کو والد کے حوالے کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید