کراچی(اسٹاف رپورٹر)پو لیس نےکورنگی سے لاپتا دونوں لڑکیوں کو لاہور سے بازیابی کے بعد کراچی منتقل کرکے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی آفس پہنچا دیا گیا جو لڑکیوں کو والدین کے حوالے کریں گے ،تفتیشی ذرائع کے مطابق دونوں سہیلیاں پلاننگ سے گھر سے نکلیں، کنزہ والد کا شناخٹی کارڈ اپنے ساتھ لے گئی تھی جس سے ٹرین کی ٹکٹ بک کرائی،کوریا جانے کے لئے سب معلومات لڑکیوں نے پہلے ہی گوگل سے حاصل کررکھی تھی۔