• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات، وزارت داخلہ کی ایف سی تعینات کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی اور حیدر آباد میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی ہدایت کر دی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تعیناتی کی تاریخ اور علاقہ، سندھ حکومت، الیکشن کمیشن، فرنٹیئر کانسٹیبلری سے مشاورت سے طے کریں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےانتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کی اسٹیٹک تعیاتی کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں حساس اداروں کے اجلاس میں سندھ میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا تھا۔

حساس اداروں کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی خدشات ہیں، الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید