• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ملز مالکان کا آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود لاہور میں ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی جبکہ  10 کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

روٹی مہنگی

لاہور میں مہنگا آٹا ہونے کے بعد تندور مالکان نے روٹی اور نان کا وزن بھی کم کردیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ روٹی 14 اور نان 25 روپے کی فروخت کی جارہی ہے۔

مرغی کا گوشت بھی مہنگا

دوسری جانب مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی 16 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کی نئی قیمت 501 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید