• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طرفین کے دلائل سننے کے بعد نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ کے دلائل مکمل ہوگئے۔ صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کیخلاف تمام شواہد عدالت کے سامنے ہیں۔ ملزمان مبینہ مقابلے کے وقت موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق عامر منسوب نے کہا کہ میرا موکل مقابلے کے وقت موجود ہی نہیں تھا ان کی سی ڈی آر کے مطابق۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے راؤ انوار کو نامزد کیا۔ جی بالکل، راؤ انوار مقدمے میں ملزم ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو ماتحت افسر کی ڈیوٹی ہوتی ہے کہ وہ اپنے اعلی ٰافسر کو اطلاع دے۔ اس طرح تو ڈی آئی جی اور دیگر افسران کو بھی نامزد کرنا چاہئے تھا، جب ایس ایس پی کو نامزد کیا گیا۔ عدالت نے طرفین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ 23 جنوری کو سنایا جائیگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید