• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاسوسی کا الزام، سابق نائب ایرانی وزیر دفاع کو پھانسی دیدی گئی

تہران(نیوز ایجنسیز  )ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام پر پھانسی دے دی گئی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق علی رضا اکبری کو بدعنوانی اور جاسوسی کے ذریعے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے ، ملک کی حساس، سٹریٹجک اداروں کی خفیہ معلومات برطانیہ کو فراہم کرنے کےجرم میں سزائے موت دی گئی ۔ رپورٹس کے مطابق علی رضا اکبری پر جوہری سائنس دان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام بھی عائد تھا۔ایرانی نژاد برطانوی شہری کو 2019ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ادھر فرانس نے ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کو گھناؤنا عمل قرار دے دیا۔فرانسیسی صدر میکروں کا کہنا ہے کہ ایران میں علی رضا اکبری کی پھانسی گھناؤنا اور وحشیانہ اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں برطانوی شہری کی پھانسی کے خلاف مذمت میں برطانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایران میں علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی اور ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کے الزام میں آج سزائے موت دی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید