• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل طلباء کو انسانی ہمدردی سیکھنا ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس محمد امیر بھٹی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میںوائٹ کوٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر جسٹس شہرام سرورچوہدری، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے طلباء و طالبات سے حلف لیا۔جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے میں تمام طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کا اس عظیم تاریخی طبی درسگاہ میں داخلہ ہوا۔ آپ کو اعلیٰ طبی مہارتوں کو حاصل کرنے کے علاوہ، اخلاقیات، انسانی ہمدردی جیسے بنیادی اصول سیکھنے کی بھی ضرورت ہے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ میں آپ کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی 13 ویں سالانہ وائٹ کوٹ تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے اصل مبارکباد کے مستحق تو آپ کے والدین ہیں جن کی شب و روز کی محنت سے آپ کو یہ مقام ملا۔
لاہور سے مزید