پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے سوال کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے رہے، جب ناکام ہوئے تو غصہ ہوگئے۔
جیو سوپر کے ساتھ گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سرفراز احمد کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے نظر انداز کردیا اور میزبان پر ناراض ہوگئے۔
رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ 4 سال کے وقفے کے بعد سرفراز احمد کی عمدہ پرفارمنس پر آپ کیا کہیں گے؟ سرفراز کا بریک سینئرز کو سائیڈ لائن کرنا نہیں تھا؟
میزبان کے ان سوالات پر رمیز راجا برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ اگلا سوال کریں؟
میزبان کی وضاحت پر رمیز راجا نے کہا کہ آپ سیاست کر رہے ہیں لیکن مجھے سیاست نہیں کرنی۔
پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ آپ اگلا سوال کریں، اس سوال کا مقصد کیا ہے؟ سرفراز کی جگہ میں پیڈ پہن کر آتا یا مجھے سرفراز کی جگہ کھیلنا تھا، میرے کوئی بچے نے کھیلنا تھا، کس نے کھیلنا تھا؟
انہوں نے کہا کہ اگر اس نے پرفارم کیا تو اس میں پاکستان کا فائدہ ہے، آگے بڑھیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں سرفراز احمد نے لگاتار 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی تھی۔