• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہندو لڑکی سے بات کرنے پر انتہاپسندوں کا مسلمان طالبعلم پر تشدد

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں انتہا پسندوں نے ایک مسلمان طالب علم کو ہندو لڑکی سے بات کرنےکے الزام میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارت میں انتہاپسندوں کو مسلمانوں پر تشدد کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے اور آئے روز کوئی مسلمان ہندو انتہاپسندوں کے تشدد کا نشانہ بنتا ہے۔حالیہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کا ہے، جہاں ہندو انتہا پسند گروپ نے ایک مسلمان طالب علم کو ایک ہندو لڑکی سے بات کرنےکے الزام پرشدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسلمان طالب علم مقامی کالج میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہے۔
اہم خبریں سے مزید