لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیازامتیاز محمود کی صدارت میں پارٹی دفتر جیل روڈ میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈور ٹوڈور کمپین اور تنظیم سازی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ٹاؤن صدور نے ڈورٹو ڈور مہم کی رپورٹ پیش کی ۔اجلاس سے شیخ امتیاز محمود اور زبیر نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور ٹاؤن یوسی بلاک کوڈ سطح تک کے تمام عہدے داران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی عہدیداران سے حلف مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر لینگے تمام عہدیدران بھرپور تیاری کریں پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ لاہور نے بلاک کوڈ کی سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے۔