لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرنے اور ان کے ہمراہ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی پنجاب نے 18دسمبر کو پروقار تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔ صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی تقریب میں خصوصی شرکت بھی متوقع ہے ۔