لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال لاہور میں ادویات کے ضائع ہونے کی خبر میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ جنرل ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی کے واش روم سے پانی کی لیکج کا معاملے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔ انتظامیہ کے نوٹس میں آنے کے بعد فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔ واقعہ میں کسی قسم کی ادوایات کے ضائع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔