• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سینئر نائب صدر پر تشدد، ایس ایچ ا ونیوٹاؤن معطل

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے سینئرنائب صدرپرتشد دکرنے پرایس ایچ اوتھانہ نیوٹاؤن کومعطل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق پی ایم ایل این راولپنڈی کے سینئرنائب صدرمرزامنصوربیگ پارٹی کارکن شیخ ہارون کے ہمراہ منگل کو تھانہ نیوٹاؤن گئے جہاں وہ ایس ایچ اونیوٹاؤن سب انسپکٹر حبیب کے آفس میں بیٹھے تھے کہ اس دوران ایس ایچ اونے انہیں کہاکہ تم ٹانگ پرٹانگ رکھ کرکیوں بیٹھے ہوٹانگ نیچے کرو، مرزامنصوربیگ نے اسے کہاکہ میں دل کامریض ہوں اورسٹنٹ ڈلواچکاہوں میری طبیعت ٹھیک نہیں ،اس پرایس ایچ اونے کہاکہ ٹانگ نیچے کرونہیں تو میرے دفترسے باہرنکل جاؤ، ن لیگی راہ نمانے اسے کہاکہ کیاکوئی نیاقانون آگیاہے کہ آپ کے دفترمیں اس طرح بیٹھنامنع ہے جس پر مبینہ طور پرایس ایچ او نے مشتعل ہو کرمرزامنصوربیگ کوگریبان سے پکڑکرمارناشروع کردیا اوردونوں گتھم گتھاہوگئے ۔ موقع پرموجودایک کارکن نے اس واقعہ کی ویڈیوبھی بنالی جو بعدازاں آرپی اواورسی پی اوکوبھجوائی گئی جس پراعلیٰ افسران نے ایس پی راول میڈم ماہم خان کوتھانہ نیوٹاؤن بھجوایا اورتحقیقات کاحکم دیا،بعدازاں بدھ کوسی پی اونے ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹرحبیب کومعطل کرکے پولیس لائن تبدیل کردیا۔دریں اثنا سی پی اونے چوکی انچارج دولتالہ سب انسپکٹرسعیداکبر کیانی کوبھی معطل کرکے تبدیل لائن کردیا ۔
اسلام آباد سے مزید