مری کے سرکاری اسپتال سے چوری ہونے والی 3 ڈائیلائسز مشینیں لاہور سے برآمد کر لی گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو اسپتال سے ڈائیلائسز مشینوں کی چوری میں اسپتال کا ایک ملازم اور ڈاکٹر ملوث ہے، پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈائیلائسز مشینیں لاہور سے برآمد کر لی گئی ہیں۔
مری کے ایڈیشنل ڈی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں ڈائیلائسز مشینیں چوری کے بعد فروخت کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ نے مری کے سرکاری اسپتال سے ڈائیلائسز مشینیں چوری ہونے کی خبر 20 جنوری کو نشر کی تھی۔