• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ہسپتال سے ڈائیلاسز مشینیں چوری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری سے ڈائیلاسز مشینیں چوری کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو مری کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی نے ہسپتال کا دورہ کرکے ملازمین کے بیانات قلمبند کئے۔ اے ڈی سی آر اوراسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ یوسف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کئے۔کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید