• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ٹیپو سلطان سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت میں انتہا پسند حکومت کی مسلم دشمنی عروج پر ہے، مہاراشٹر حکومت نے ممبئی میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج پر باغ کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا۔

مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھانے نے ضلع کلکٹر کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ برس ممبئی کے پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے چند ماہ قبل ریاست مہاراشٹر میں ایم وی اے کی حکومت میں پھوٹ ڈال کر اسے اقتدار سے باہر کیا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید