ممبئی ( نیوز ڈیسک)مہاتما گاندھی کے پڑپوتے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں ہندو قوم پرستی کی بڑھتی لہر انسانی حقوق کے علمبردار رہنما کی میراث کے خلاف ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےعالمی امن کی علامت رہنما اولاد میں سب سے نمایاں فرد، مصنف اور سماجی کارکن تشار گاندھی نے کہا کہ ان کے خیالات اب بھارت میں تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ نفرت، پولرائزیشن اور تقسیم کے نظریے اور فلسفے نے اب بھارت اور بھارتی عوام کے دلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، تشار گاندھی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ان سیکولر اور کثیر الثقافتی روایات کو مجروح کرنے کی ذمہ دار ہے جن کے تحفظ کیلئے مہاتما گاندھی نے کوشش کی۔تشار گاندھی نے مزید کہا کہ نرنندر مودی کی کامیابی نفرت پر مبنی ہے، ہمیں اس حقیقت کو ماننا چاہیے وہ ایک ایسی آگ جلانے کے مترادف ہے جو ایک دن پورے بھارت کو ہی بھسم کر دے گی۔