• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا ہوگا، چوہدری قربان

لوٹن ( نمائندہ جنگ) میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن چوہدری محمد قربان نےکہاہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 4فروری کو لوٹن 246 ڈنسٹیبل روڈ پر ہال میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ دورہ لوٹن کے موقع پر صدر کو میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ کے قیام کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک پٹیشن بھی پیش کریں گے کیونکہ آزادکشمیر کے عوام کی سفری سہولیات کیلئے میرپورمیں عالمی معیار کا ائرپورٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چوہدری قربان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان نے اپنے اس دورہ برطانیہ اور یورپ میں کشمیر مسئلہ کو برطانوی اور یورپی پارلیمنٹرین کے علاوہ امریکہ کے پالیسی میکرز کے ساتھ اٹھایا ہے اور برطانیہ کی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈ کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کا اعزاز حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سمیت تمام بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا چلا آ رہا ہے لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کے سامنے کشمیر کا مقدمہ تسلسل سے پیش کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنا دہرا معیار ترک کر کے کھل کر کشمیریوں کی حمایت میں آگے بڑھنا ہو گا۔
یورپ سے سے مزید