• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجہ چہارم کی بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں: سی ای او ایجوکیشن

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان درجہ چہارم کی بھرتیوں میں شفافیت دوسرے اضلاع کےلئے مثال بن گیا، تبادلوں میں بھی میرٹ کو برقرار رکھیں گے ، سی ای او ایجوکیشن شمشیرخان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع ملتان میں درجہ چہارم کی بھرتیاں محکمہ تعلیم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میرٹ پر کی گئی ہیں،الزام لگانے والے منہ کی کھائیں گے،جن سکولز میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین نے جوائننگ نہیں دی انکی جگہ دوسری میرٹ لسٹ جاری کی جائیگی ، ڈسٹرکٹ ملتان کے مختلف سکولوں میں 325 درجہ چہارم جن میں مالی چوکیدار ودیگر اسامیاں شامل تھیں ان تمام سیٹوں پر محکمہ تعلیم پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میرٹ پر بھرتیوں کا عمل مکمل ہوچکاہے اور سب امیدواروں کو لیٹرز جاری کیے جاچکے ہیں لیٹر جاری ہونے کے 15دن میں ان سنٹرز پر جوائننگ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے اوران تمام سیٹوں پر 3 سال تک ٹرانسفر پالیسی نہیں ہے ۔3 سالہ کنٹریکٹ کے بعد انکو محکمہ تعلیم مستقل کرے گا۔شمشیر احمد خاں نے مزید بتایا کہ جن سکولوں پر تاحال سلیکٹ ہونے والے امیدواروں نے جوائننگ نہیں دی یا وہ کسی وجہ سے جوائن نہیں کررہے ان سیٹوں پر محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق دوسری میرٹ لسٹ جاری کر دی جائیگی،اساتذہ کے ٹرانسفرز کے مرحلے کو بھی مکمل کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید