• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلمہ چوک انڈر پاس لبرٹی تا برکت مارکیٹ کی ڈیڈ لائن 15 فروری

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن چوہدری محمد علی رندھاوا نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کلمہ چوک آمد پر اجلاس کی صدارت کی اوردورہ کیا۔ انہوں نے کلمہ چوک انڈپاس لبرٹی تا برکت مارکیٹ تکمیل کی ڈیڈ لائن 15فروری مقرر کردی۔ کمشنر نے کہا کہ کلمہ چوک انڈرپاس علی زیب روڈ 15 مارچ کو مکمل ہوگا۔ 23مارچ کو پورے پراجیکٹ کا افتتاح ہوگا۔ کلمہ چوک انڈرپاس ری ماڈلنگ کیلئے کل21سو میں سے 2 ہزار پائلنگ مکمل ہوچکی ہے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ میگا تعمیراتی کام کے دوران اطرافی سڑکوں پر ٹریفک روانی کیلئے عملی پلان بنایا گیا ہے۔کمشنر نے بارش کے باعث تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز، واسا، ایم سی ایل افسران اپنے علاقوں میں موجود رہیں۔ ایل ڈی اے انڈر پاسز پر ٹیمیں تعینات رکھے۔
لاہور سے مزید