• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابا گپتا کا شادی کے بعد والدین کے نام خوبصورت نوٹ

 
والدہ کے بارے میں مسابا نے لکھا کہ میری والدہ نے مجھے ایک شیرنی کی طرح پالا ہے۔
والدہ کے بارے میں مسابا نے لکھا کہ میری والدہ نے مجھے ایک شیرنی کی طرح پالا ہے۔

فیشن ڈائزئنر مسابا گپتا جن کی حال ہی میں اداکار ستیادیپ مشرا سے شادی ہوئی ہے، انہوں نے اپنے والدین لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ نینا گپتا کے نام ایک خوبصورت نوٹ تحریر کیا ہے۔ 

مسابا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے سوتیلے والد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ویویک مہرا کے بارے میں تحریر کرتے ہوئے ان کی تحسین کی ہے۔ 

اس حوالے اپنی پہلی پوسٹ میں مسابا نے اپنی والدہ نینا گپتا کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک کرسی پر بیٹھی ہیں، والدہ کے بارے میں مسابا نے لکھا کہ میری والدہ نے مجھے ایک شیرنی کی طرح پالا ہے، جبکہ سوتیلے والد ویویک بھی اس تصویر میں موجود ہیں اور وہ پیلے رنگ کا کرتہ اور سفید پاجامہ زیب تن کیے بیٹھے ہیں۔ 

جبکہ آخری تصویر میں والد ویوین رچرڈز اور شوہر کے ساتھ کھڑی مسکرا رہی ہیں، والد کی تصویر کا جو کیپشن انہوں نے تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے۔

وہ آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں، میرے جری اور بہادر والد، عظیم الجثہ لیکن نرم خو، میں بہت خوش ہوں کہ میری ناک آپ جیسی ہے اور میرے شانے بھی آپ جیسے ہیں تاکہ میں بھی آپ کی طرح دنیا کو ان پر اٹھا سکوں اور ایک فائٹر کی طرح ابھر سکوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید