• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام عمران خان کے IMF سے کئےمعاہدوں کی قیمت چکارہے ہیں، بیرسٹر امجد

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے معاہدوں کی قیمت چکارہے ہیں، اگرحکومت آئی ایم ایف سے کئے عمرانی معاہدوں پاسداری نہیں کرتی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، مریم نواز کی بات میں وزن ہے نواز شریف کے کارکردگی کو اگر پاکستان کی 75سالہ تاریخ سے نکال دیں تو کھنڈر کے علاوہ کچھ نہیں بچتا، اسحق ڈار کا پہلے بھی کامیاب رہے آئندہ بھی کامیاب ہونگے جلد ریلیف کا اعلان کررہے ہونگے ،سازشیوں کا پیداکردہ مشکل وقت ہے جلد گزر جائے گا، اوورز سیز پاکستانیز اسحق ڈار کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آج تک سمجھ نہیں آئی نواز شریف کو نااہلی کی سزا ملی یا اہل ہونے کی سزا ملی؟ تمام صوبوں اور سنٹر میں ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ کیا اسحاق ڈار صاحب پہلے کبھی ناکام نہیں ہوئے اور اب بھی نہیں ہونگے انشاء اللہ جلد یہی ڈار صاحب ریلیف کا بھی اعلان کررہے ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ سازشیوں کا پیداکردہ مشکل وقت ہے جلد گزر جائے گا، اچھے دن آئیں گے، اوورسیز پاکستانیز اپنے وزیر خزانہ سے پرامید ہیں،آئی ایم ایف معاہدہ اگر چل پڑا تو معیشت بھی چل پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے معاہدوں کی قیمت چکارہے ہیں دوسری طرف محبِ وطن حکومت اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ریاست بچانے میں مصروف ہے
یورپ سے سے مزید