• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بندش اور پریشر کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے‘ پشتونخوا میپ

کراچی(پ ر) پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورو جلسہ ہوا مرکزی سیکریٹریز صاحبہ بڑیچ، سراج خان ‘صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز صدیق آغا، شفیع ترین ،سید اکبر کاکڑ، حمداللہ بڑیچ اور خلیل ترین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود گیس کمپنی کے ناروا لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث آئے روز شہری جاں بحق ہورہے ہیں ملک کو گیس فراہم کرنے والے صوبے کا دارالحکومت کوئٹہ ودیگر اضلاع کے عوام شدید سردی میں بھی گیس کی سہولت سے محروم ہیں مقررین نے کہاکہ لوگوں کے احتجاج کے باوجود گیس کمپنی حکام مسلسل بے حسی اور غیرذمہ داری کامظاہرہ کررہے ہیں جوافسوسناک اورقابل مذمت ہے فی الفور کوئٹہ سمیت دیگراضلاع میں گیس پریشر کے ساتھ فراہم کی جائے اگر مطالبات پر عمل نہ کیاگیاتو احتجاج کومزید وسعت دینگے بعدازاں پارٹی وفد نے ایس ایس جی کے سینئر جنرل منیجر ڈسٹر بیوشن سے ملاقات کرکے انہیں تحریر ی طورپر مسائل سے آگاہ کیا جس پر نمائندہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید