• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فٹبال کوچ کی پریس کانفرنس بیٹی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل

اسکرین  گریب
اسکرین  گریب

امریکا کی ایک فٹبال ٹیم کے کوچ نکولس سیریانی(Nick Sirianni) کی پریس کانفرنس ان کی بیٹی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا ایگلز کی ٹیم نے این ایف سی چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا جس کے بعد کوچ نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر نکولس سیریانی(Nick Sirianni) کے ہمراہ ان کے دونوں بیٹے اور بیٹی بھی موجود تھی۔

اس پریس کانفرنس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ نکولس سیریانی کی 5 سالہ بیٹی ٹیلر سیریانی تھی جو کہ بہت ہی پیارے انداز میں اپنے والد کی نقل کرتی رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوچ کی بیٹی اپنے والد کی پریس کانفرنس میں ان کی کہی باتوں کو چہرے کے تاثرات اور اشاروں کے ذریعے بتانے کی نقل کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر 5 سالہ بچی کا یہ بہت ہی پیارا انداز وہاں موجود تمام میڈیا کے نمائندوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔

اس موقع پر نکولس سیریانی نے اپنی بیٹی کو ایسا کرنے سے منع بھی کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید