• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کچھ دیر کے لیے نیچے آنے کے بعد پھر اونچی اڑان بھرنے لگا جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا جو تاریخی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرآج ڈالر 2 روپے 52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج گراوٹ کا شکار

ڈالر کی قدم میں اضافے کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی نظر آئے ہیں جہاں آج صبح مثبت رجحان رہنے کے بعد انڈیکس گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پر ہی آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر ہی بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید