• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی ریاست واشنگٹن میں گھر میں گھسنے والے چور کی چوری نہیں بلکہ اس کی وجہ خبر اور حیرانی کا باعث بن گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے گھر واپسی پر دیکھا کہ نامعلوم شخص کھڑکی توڑ کر اس کے گھر میں داخل ہوا جس کے فوری بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے گھر پہنچنے پر چور کو گھر سے باہر آنے کا کہا گیا جس پر کوئی ردعمل نہ آنے کے بعد پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گھر کی تلاشی کے دوران چور کو باتھ روم میں نہانے کے بعد آرام کرتے ہوئے پایا گیا۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں پولیس نے بتایا کہ چور کے کپڑے گیلے تھے اور باتھ ٹب بھی پانی سے بھرا ہوا تھا۔

پولیس نے اس کارروائی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 27 سالہ چور نے پولیس کو اپنی اس حرکت سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور اس کی شناخت بھی ابھی ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم چور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید