• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹ اینڈ انرجی پرائسز کی وجہ سے کار انشورنس کی لاگت بڑھ گئی

لندن (پی اے) ایک ٹریڈ باڈی کا کہنا ہے کہ پینٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور توانائی کے زیادہ اخراجات گزشتہ سال کے آخر میں موٹر انشورنس کی لاگت میں اضافے کی وجوہ میں شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن آف برٹش انشورر (اے بی آئی) کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں ادا کئے جانے والے اوسط پرائس کور میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اے بی آئی کا کہنا ہے کہ 470 پونڈ کا پریمیم 2021 کی آخری سہ ماہی سے 7 فیصد زیادہ تھا۔ اس اضافے کا اہم سبب مرمت اور کار کے اخراجات میں اضافہ تھا۔ ٹریڈ باڈی نے کہا کہ پینٹ پرائسز میں اضافہ اور انرجی کی زیادہ لاگت بھی ان عوامل میں شامل تھی، جن کی وجہ سے گاڑیوں کی مرت کے اخراجات بڑھ گئے۔ ایسوسی ایشن آف برٹش انشوررز (اے بی آئی) میں جنرل انشورنس کے سینئر پالیسی ایڈوائزر جوناتھن فونگ نے کہا کہ ہر موٹرسٹ بہترین بیمہ ڈیل چاہتا ہے، خاص طور پر ان حالات میں، جب مصارف زندگی تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور انشوررز موٹر انشورنس کو مسابقتی قیمت کے مطابق رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کے باوجود زندگی کے بہت سے دوسرے شعبوں کی طرح انشوررز کو زیادہ لاگت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسے زیادہ مہنگا خام مال مہنگا ہو رہا ہے اور ان کو جذب کرنا زیادہ چیلنجنگ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی اپنے موٹر انشورنس پریمیم کی ادائیگی جاری رکھنے کے قابل ہونے کے بارے میں تشویش کا شکار ہے تو اسے بیمہ ادائیگی کے متبادل آپشنز کے بارے میں اپنے انشورر سے بات کرنی چاہئے تاکہ وہ اسے اس کی سہولت کے مطابق دستیاب متبادل آپشنز ادائیگی کے بارے میں آگاہی دے سکے۔ اے بی آئی نے کہا کہ موجودہ موٹر انشورنس پالیسی کی تجدید کیلئے ادا کی جانے والی قیمت عام طور پر 428 پونڈ تھی جبکہ ایک نئی ڈیل کیلئے ادا کردہ اوسط قیمت 531 پونڈ کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر تھی۔ سٹی ریگولیٹر فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی (ایف سی اے) کی طرف سے جنوری میں متعارف کردہ رولز میں اس کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جو لوگ ایک ہی انشورر کے ساتھ وفادار ہیں، انہیں ایسا کرنے پر سزا نہ دی جائے۔ قواعد یہ بتاتے ہیں کہ موٹر اینڈ ہوم انشورنس کیلئے کسٹمرز کی تجدید کے ذریعے ادا کی جانے والی قیمت ایک ہی ڈسٹری بیوشن چینل جیسا کہ انشورر، بروکر یا پرائس کمپیریژن ویب سائٹ کے ذریعے خریدی گئی ایکویلینٹ پالیسی کیلئے ایک جیسے نئے کسٹمرز سے وصول کی جانے والی قیمت سے زیادہ نہیں ہے۔
یورپ سے سے مزید