• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف جے یوآئی اورتاجروں کی ریلی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف جمعیت علما اسلام اور منٹگمری روڈ کے تاجروں نے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی اور پرامن مظاہرہ کیا۔ ریلی کی قیادت جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کی جبکہ صدر عبدالکریم روڈ محمد زکی ،مولانا عبدالوہاب مدنی ،مولانا سیف جلال،قاری عبدالصمد ،محمد حسن امجد ،عابد ناز ،حافظ عامر ،حافظ عمر علیم اور دیگر بھی قائدین میں شامل تھے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کھلی دہشت گردی ہے،یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے۔ مسلم ممالک مقدسات کی توہین کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کرائیں اور سوئیڈن کا سفارتی وتجارتی مکمل طور پر بائیکاٹ کریں ۔ صدر مارکیٹ محمد زکی نے کہا کہ یورپی دنیا نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا اپنا وتیرہ بنالیا ہے، عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم سے دوٹوک جواب دینا ہوگا۔
لاہور سے مزید