 
                
                 
 
کینیڈا  اور  امریکا کے  شمال مشرقی  علاقے شدید   ترین    برفیلی ہواؤں کے طوفان کی زد میں  آگئے۔ 
کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کےدوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواؤں کا امکان ہے۔
Boston  میں   منفی 34  سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں  میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔ 
نیو یارک شہر میں منفی 23 سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ملکی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔