• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

کراچی میں دوربین فاؤنڈیشن کے تحت فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بہترین تربیت حکومت کی ترجیح ہے۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ بہترین تربیت سے اساتذہ معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو تعلیم کے حوالے سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

کراچی میں ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کے شرکاء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید