• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگنی توڑنے پر نوجوان نے لڑکی اور اس کے والدین کا قتل کردیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں منگنی توڑنے پر نوجوان نے لڑکی اور اس کے ماں باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں پیش آیا، ملزم اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا رشتہ اس کے ماموں کی بیٹی سے طے ہوا تھا، کچھ روز قبل لڑکی والوں نے منگنی توڑ دی تھی، ملزم والدہ کو لے کر منانے ان کے گھر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق رشتے کیلئے راضی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔

قومی خبریں سے مزید