• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضد ہوگئی ہے کہ پاکستان میں ہی رہوں گا: اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کا ناقدین کو منہ توڑ جواب


نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے اور تنقید کا نشانہ بننے کے بعد ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

حازم  بنگوار نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضد ہوگئی ہے کہ پاکستان میں ہی رہوں گا اور یہیں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں، نہ ٹرانس جینڈر ہوں، نہ عورت، میں مرد ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے فیملی کے منع کرنے کے باوجود کمیشن کا امتحان دیا اور اب عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔

حازم بنگوار کے مطابق میری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں۔

نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے اس انٹرویو میں خود سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید