• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 پیرس کی فضا انڈیا مخالف نعروں سے گونج اٹھی،  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کار دی لیس سے شروع ہونے والی ریلی پلس دی ریپبلک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ۔

جلوس کے شرکاء میں پاکستانی کمیونٹی اور کشمیری کمیونٹی کے راہنماؤں اور لوگوں نے شرکت کی۔

 انڈیا کے خلاف نعرے بازی کرتے اور بینر اٹھائے ریلی پلیس ڈی ریپبلک کی طرف گھنٹوں رواں دواں رہی۔

ریلی کی قیادت  معروف کشمیری راہنما زاہد اقبال ہاشمی،  نعیم چوہدری، سردار ظہور اقبال ، طلعت چوہان، راجہ علی اصغر، راجہ محمد علی نور انشورنس والے ،عابد ملک پی ٹی آئی ، یاسر خان ، یاسر قدیر ، ق لیگ کے چوہدری ندیم ڈھروکنہ ، صاحبزاد عتیق الرحمن جو کہ آرگنائزر بھی تھےاور دیگر لوگ قیادت کی اس ریلی کے زریعے فرانسیسی عوام ، انسانی حقوق کی علمدار تنظیموں اور دوہرے میعار کے حامل یورپی حکمرانوں تک یہ پیغام پہچانے کی کوشش تھی کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں ظلم ستم برداشت کرنے والے بھی انسان ہیں ان پر بھارتی افواج کا قبضہ ، مظالم کیوں کر ان کی آنکھیں بند ہیں اور ان کو بھی انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تھا۔

  جب ریلی پیلس دی ریپبلک پہنچی تو وہاں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مغربی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق ان کو دلانے کےلئے انڈیا پر دباؤ ڈالیں۔

  ریلی کے شرکا نے کشمیری پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے پیرس کی فضا انڈیا کے خلاف نعروں سے گونجتی رہی۔

خاص رپورٹ سے مزید