بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما نیل کانتھ کو ماؤ باغیوں نے قتل کر دیا۔
نیل کانتھ پچھلے 15 سال سے بی جے پی کے ضلعی صدر تھے، وہ گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے آبائی گاؤں پیکرام گئے تھے۔
اے ایس پی نے بتایا کہ کالعدم ماؤسٹ پارٹی کے افراد نے نیل کانتھ پر کلہاڑیوں اور دیگر تیز دھار آلات سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بی جی پی رہنما کی اہلیہ للیتا نے بتایا کہ تین افراد نیل کانتھ کو گھر سے زبردستی باہر لے گئے، گھر اور گاؤں والوں کے سامنے ان پر بدترین تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق 150 ماؤ باغی حملہ کرنے کیلئے گاؤں آئے تھے، جن میں تین نے بی جے پی رہنما کو گھر سے نکال کر ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔