• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے، شہلا رضا کا علی زیدی پر طنز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی اور پیپلز پارٹی کی شہلا رضا کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کے دفتر پہنچ گئے۔

کراچی کے حلقے این اے 244 ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے درمیان الیکشن دفتر میں مکالمہ ہوا۔

اس موقع پر شہلا رضا نے علی زیدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے۔

علی زیدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید