• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: حکام نے سمندر پر تیرتی ہوئی 3 ٹن کوکین قبضے میں لے لی

نیوزی لینڈ میں سمندر پر تیرتی ہوئی 32 کروڑ ڈالر کی 3 ٹن کوکین کو حکام نے قبضے میں لے لیا۔

نیوزی لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کسٹمز سروس اور ڈیفنس فورس کے ساتھ بحر الکاہل میں مشترکہ آپریشن کیا۔

پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ میں غیر قانونی منشیات کی سب سے بڑی برآمدگیوں میں سے ایک ہے۔

نیوزی لینڈ کسٹمز سروس کے کنٹرولر بل پیری کے مطابق 3.2 ٹن کوکین کی مالیت 32 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ منشیات آسٹریلیا پہنچائی جا رہی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید