• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو جیل کے اسی سیل میں رکھوں گا جس میں مجھے رکھا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا خالی کرنی ہے۔ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں جس میں انہیں رکھا گیا تھا، فواد چوہدری کے دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے پر دوبارہ مقدمہ درج ہوگا، اگر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کے خاندان کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو مقدمہ درج کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے، عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کا الزام سیاسی اسٹنٹ ہے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے تیاری شروع کردی ہے، نواز شریف اگلے الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے، نواز شریف کے بغیر ن لیگ عوام میں پہلے والی پوزیشن حاصل نہیں کرسکتی۔پروگرام میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ بھی شریک تھے۔ احمد شاہ نے کہا کہ فیڈریشن کو مضبوط کرنے کیلئے ملک کے چھ شہروں میں لٹریچر فیسٹول کروارہے ہیں، ادبی میلے میں پنجاب حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہورہا، سندھ حکومت کی دی گئی گرانٹ سے پیسے بچا کر اور پرائیویٹ اسپانسرز کے ساتھ منعقد کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید