• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت نہ ملنے پر بینکنگ کورٹ کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے درخواست میں کہا کہ صحت یابی تک ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کی اجازت دی جائے۔ گزشتہ روز دائر درخواست میں جج سپیشل کورٹ بنکنگ اسلام آباد اور سرکار بذریعہ ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں کرکٹ سے لے کر حکومت سازی تک اپنی تمام فتوحات ، امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات سمیت کوویڈ سے نمٹنے اور دیگر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوئے درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات کی بھرمار کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید