مری کی عدالت نے پولیس کی سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
شیخ رشید کو مری کے تھانے میں درج مقدمے میں سول جج مری محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
مری پولیس نے شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
جس کے بعد مری پولیس شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے مری سے روانہ ہو گئی۔
شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ لگائی گئی ہے۔
شیخ رشید کے خلاف دھمکیوں اور مزاحمت کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 506، 186 اور 553 لگائی گئی ہیں۔
شیخ رشید کو گزشتہ روز راہداری ریمانڈ پر اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا۔