اسلام آباد ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ جانے سے روک دیا،لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 4 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صرف الیکشن کمیشن کے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے۔عمران خان نے گذشتہ روز اراکین کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسلام آباد میں موجود رہیں۔