• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جس امتیاز حیدری کا دفاع کرتے تھے،عدالت میں لاعلمی کا اظہار کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہتک عزت کے کیس میں جب خواجہ آصف شوکت خانم اسپتال کے تیس لاکھ ڈالر کا حساب مانگتے تھے ۔ تو عمران خان میڈیا پر ڈٹ کر جواب دیتے تھے ۔ مگر عدالت میں دس سال میں بھی جواب نہیں دے سکے ۔ عمران خان جس امتیاز حیدری کا نيوز کانفرنس میں دفاع کرتے تھے ۔ عدالت میں اس امتیاز حیدری کے بارے ميں بھی نہ بتا سکے ۔ یہ بھی نہ بتا سکے کہ امیتاز حیدری نے تیس لاکھ ڈالر رئیل اسٹیٹ کے کن منصوبوں ميں لگائے ؟ آج عدالت میں یہ بھی تسلیم کر لیا کہ جس وقت خواجہ آصف کو ہتِک عزت کا نوٹس بھیجا تھا اس وقت تک تیس لاکھ ڈالر واپس نہیں آئے تھے ۔

اہم خبریں سے مزید