امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے پسے عوام پر منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے لگی ہے۔
جہلم میں مارچ کے شرکاء سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ایسے ظالم حکمراں ہیں کہ مہنگائی میں کمی کا مطالبہ کرنے پر بھی سیخ پا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان ظالموں نے 62 ہزار ارب کے قرضوں کے کوہ ہمالیہ تلے دبا دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قرض لینے والے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں چائے روٹی کم کردو۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بجلی پانی کا بل کہاں سے ادا کریں گے؟ زرعی پاکستان میں 160 روپے کلو آٹا اور 275 روپے کلو پیاز ہے۔