• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے میرے سوالات کا جواب نہیں دیا، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز نے میرے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے مریم نواز سے کچھ سوال کیے، انہوں نے جواب نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال تھا، کیا آپ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے؟ آج جواب آگیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ حکومت مکمل طور پر مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، پوچھتا ہوں آج سعد رفیق کا چہرہ کیوں لٹکا ہوا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ 90 دن کے اندر انتخابات کروانے لازم ہیں، آج آپ کیوں گھبرا رہے ہیں؟ جب آپ کا ووٹر مضبوط ہے تو آپ کیوں کترا رہے ہیں؟

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ان شاءاللّٰہ ان انتخابات میں عوام شیر کو ڈھیر کردیں گے، مریم نواز سے پوچھتا ہوں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کون دفن کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سائفر کے  غلط ہونے کا نہیں کہا، ہم تو امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کا اختیار کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔ صدر مملکت نے ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ملکی بھلائی کےلیے کوشش کی۔

قومی خبریں سے مزید