پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف کیس پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ شوکت ترین منافقت سے پاک ہیں، ان کے خلاف کیس پر دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین ایک بہادر اور دلیر انسان ہیں، اللّٰہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ سابق وزیر خزانہ کو سرخرو کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شوکت ترین ڈٹ کر اپنے خلاف کیس کا مقابلہ کریں گے۔