• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران کی ویڈیو لنک سے پیشی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران کی ویڈیو لنک سے پیشی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،عمران نے ویڈیو لنک پر حاضری کی استدعا کررکھی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ آج سماعت کریگی ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں پیشی کے لئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ میں اعتراضات سمیت درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید