کراچی (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں بغیر پیشی حفاظتی ضمانت کے کیس کے دوران جس وقت عمران خان کو عدالت بلا رہی تھی وہ عوام سے خطاب کررہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے کےکیس میں دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کو لانا ہے تو 8 بجے تک لے آئیں، میں دیر تک کام کرتا ہوںاور بعد ازاں سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔
دوبارہ سماعت ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل سے استفسار کیا تو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ انہیں چلنے سے ڈاکٹرز نے منع کیا ہے۔ عدالت نے پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کیا اور مزید سماعت صبح تک کے لیے ملتوی کر دی۔