کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں عمران خان کے صدر مملکت کو خط میں جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کے مطالبے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں عمران خان اور جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کون کرے گا
عمران خان کے جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کیلئے صدر مملکت کو لکھے گئے خط اور ان کے بیانات میں بڑا تضاد ہے،بینظیر شاہ نے کہا کہ جنرل باجوہ اور عمران خان دونوں نے اپنے آفس کا غلط استعمال کیا
دونوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے،جنرل باجوہ کی طرف سے مبینہ طور پر گفتگو ریکارڈ کرنے پر اعتراض کرنے والے عمران خان کو 2020ء میں انہیں ایجنسیوں کی طرف سے اپنی کال ریکارڈنگز پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔