پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ناظم ارباب محمد علی نے کہا ہے کہ چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر آج ریلیاں نکالیں گے ،ہم عمران خان کے ساتھ ہر حال میں کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پاکستان تحریک انصاف کے سابق ناظم ارباب محمد علی نے کہا کہ ایمپورٹڈ حکومت کو اپنے سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کل عمران خان کو زمان پارک میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان اگر یہاں پر آگئے تو انکی حفاظت ہم کریں گے سابق ناظم ارباب محمد علی نے کہا کہ لڑائی میں سپاہی اگے اور لیڈر پیچھے ہوتا ہے، ہم حکومت کو کہتے ہیں کہ آئے ہمیں پکڑے، سابق ناظم محمد علی نے کہا کہ مجھے ابھی تک ٹکٹ نہیں ملا ہے، پارٹی ٹکٹ عمران خان میرٹ پر دینگے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ دفعہ 144پرپابندی ہے،اگریہ ہمیں گرفتار کرناچاہتے ہیں، توہم آج اس کی خلاف ورزی کرینگے۔